India and corona treatment

انڈیا میں بھی کرونا کا علاج نکل آیا.             


انڈیا میں متبادل طریقہ علاج کی وزارت کا اعلان  کورورنا وائرس انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ہومیوپیتھی اور یونانی ادویات کورونا وائرس انفیکشن کی علامات سے نپٹنے میں کارآمد۔‘
وزارت کی طرف سے پریس ریلیز  میں صفائی ستھرائی کے بارے میں مفید مشورے دیے گئے تھے اور پھر کورونا وائرس انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ایک دوا آرسینکم ایلبم 30 (Arsenicum album30) کا ذکر کیا گیا تھا۔
  جب تنقید کی گئی کہ ہومیوپیتھی کو کوروناوائرس کے علاج کے لیے پیش کیا جا رہا تو اس وزارت کے وزیر شریپد نائیک نے گذشتہ ہفتے کہا کہ بیان میں ’صرف ان ادویات کا ذکر تھا جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں اور اس میں یہ دعویٰ نہیں کیا گیا کہ یہ پیتھوجن کا علاج کرتی ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ یہ ایک عام ہدایت تھی اور اس کا مقصد علاج تجویز کرنا نہیں تھا۔
اس کے بعد وزارت کی طرف سے ایک پریس ریلیز بھی جاری ہوئی کہ ان پر کچھ تنقید ایجنڈے کے تحت کی گئی۔ اس پریس ریلیز میں کہا گیا تنقید کے ذریعے ’آیوش‘ اور متبادل طریقہ علاج کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔‘ 
یہ سب ایک طرف مگر انڈین بھی هم پاکستانیوں کے جیسے هی ہیں تو اب ہر واٹسیپ گروپ میں یونانی ادویات کے مختلف نسخے .شئیر کیے جا رہے هیں اور حکومت کی وضاحتیں دھری کی دھری

Comments

Popular Posts