پمز ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4ہوگئی

         
اسلام آباد کے ہسپتال میں زیرِ علاج کورونا وائرس سے متاثره

خاتون  کے شوہر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہےمتاثرہ خاتون اور اسکے شوہر کو پمز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے جس کے بعد ہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 4ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون گزشتہ روز امریکا سے اسلام آباد پہنچی تھی جہاں اس میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد اسے پمز ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا،  ڈاکٹرز نے بتایا  کہ 2دن میں مریضہ کو ڈس چارج کردیا جائے گا لیکن اب خاتون کے شوہر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد دونوں کو آئسولیشن وارڈ مین منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

Popular Posts