Courage


                                     
خوف نہیں همت

ڈرنا آسان ہے اور ڈر کر اور کو بھی متاثر کرنا اور بھی آسان.

انسان کی ذندگی مسں چند مواقع هی ایسے هوتے هیں جو آپ کے کردار کی مضبوطی کو جانچنتے هیں.فقط چند مواقع ایسے هوتے هیں جو والدیں کو احساس دلاتے هیں کہ اولاد اب ذمہ داری اٹهانے کے قابل هو گئی هے. یقین جانئے یہ عین وہی موقع هے.
    مجھے احساس هے هر گزرتے دن کے ساتھ کرونا وائرس کے مریض بڑھ رهے هیں اور شائید آپکے علاقے یا شہر میں بھی کوئی مریض موجود هو. گبھرانے کی کوئی بات نہیں. اگر دنیا اس وبا؛ کا مقابلہ کر سکتی ھے تو هم دنیا سے بہتر انداز میں اس سے نمٹ سکتے هیں کیونکہ همارے پاس ایمان اور توکل کی قوت موجود هے. تو حوصله کیجیے اور حوفزده لوگوں کا حوصله یڑھائیے.
    اگر آپ گھر کے سربراه هیں، خاتون خانہ هیں، یا آ پ شیر جوان هیں تو ایک منٹ رک کر اپنے اطراف کا جائزه لیجیے. آپ کے گھر ، محلے، آفس اور کاروبار میں بہت سے لوگ آپ کی طرف دیکھ رهے هیں اور آپکے طرز عمل کو اپنا رهے هیں.تو خدارا احتیاط کیجیے.
  اپنے گھر میں خواتین اور بچوں کا حوصله بڑھائیے. چاہے آپ کتنے بھی پریشان هوں، ان کے سامنے نارمل برتاو کریں. اهل محلہ اور قرابت داروں کی خبرگیری کیجیے اور لگر کسی کو مدد درپیش هو تو ھاتھ بٹا ئیے. الله آپکو اپنی حفظ و امان میں رکھے.


Comments

Popular Posts